Voice of Asia News

ایشا گپتا ڈانس ریئیلٹی ٹی وی شومیں جج کے فرائض انجام دیں گی

ممبئی(وائس آف ایشیا )بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا ڈانس ریئیلٹی ٹی وی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈانس ریئیلٹی ٹی وی شو ’’ ہائی فیور ڈانس کا نیا تیور‘‘میں اداکارہ لارا دتا اور کوریوگرافرو ہدایتکار احمد خان اورکوریوگرافر ڈانا الیکسا بطور جج فرائض سرانجام دے رہے تھے لیکن ڈانا کا ویزا ختم ہونے کے باعث انہیں واپس جانا پڑا اور اب ان کی جگہ اداکارہ ایشا گپتا بطور ججشو میں شرکت کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے