Voice of Asia News

حکومتی دعوؤں کا پول کھل گیا، صنعتوں میں 10 گھنٹے بجلی بندش کا اعلان

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور کمی کے حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، پن بجلی کی پیداوار میں اڑھائی ہزار میگا واٹ کی کمی ہو گئی، گھریلو صارفین کے لیے صنعتوں میں 10 گھنٹے بجلی بندش کا اعلان کر دیا گیا۔وزارت توانائی نے تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی چوری، لائن لاسز کے مطابق لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزارت توانائی نے ڈسکوز کو ہدایت کی ہے کہ 10 فیصد تک بجلی چوری اور لائن لاسز والے فیڈرز پر ساڑھے تین گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جائے، جن علاقوں میں 10 سے 20 فیصد تک لاسز ہیں وہاں ساڑھے چار گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے۔ جبکہ 20 سے 30 فیصد لاسز والے فیڈرز پر 5 گھنٹے، 30 سے 40 فیصد لاسز والے فیڈرز پر6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔تقسیم کار کمپنیوں کو 40 سے60 فیصد لاسز والے فیڈرز پر7 گھنٹے، 60 سے 80 فیصد لاسز والے فیڈرز پر 8 جبکہ 80 فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر 11 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے