Voice of Asia News

ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتا، لیفٹیننٹ کرنل(ر)غلام رسول قومی اسمبلی سے مستعفی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی لیفٹیننٹ کرنل(ر)غلام رسول ساہی نے ایوان سے استعفی دے دیا۔ غلام رسول ساہی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں پر متنازع بیان اور قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کو مسترد کرنے کے بعد ن لیگ کے ممبر نیشنل اسمبلی لیفٹیننٹ کرنل(ر)غلام رسول ساہی اپنی نشست سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ لیفٹیننٹ کرنل(ر)غلام رسول ساہی فیصل آباد کے حلقہ قومی اسمبلی 75 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے