Voice of Asia News

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں سخت پابندیاں نافذ

سرینگر(وائس آف ایشیا ) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے سے قبل ہفتہ کو ہی پورے مقبوضہ علاقے میں سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی بڑی تعداد کو پورے مقبوضہ علاقے خاص طورپر جموں اورسرینگر کے شہروں میں تعینات کیاگیا ہے۔ بھارتی فوج متعدد علاقوں میں گشت بھی کر رہی ہے۔ نریندر مودی 330میگا واٹ کے کشن گنگا پن بجلی منصوبے کے افتتاح کیلئے ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے