Voice of Asia News

موسیقی کیلئے بہت کچھ قربان کرنا پڑا ، ‘گلوکار عاطف اسلم

لاہور(وائس آف ایشیا )پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ موسیقی کی وجہ سے بہت کچھ قربان کرنا پڑا لیکن زندگی کی آخری سانس تک گانا گاتا رہوں گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ موجودہ مقام میں نے انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے اس لئے اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان گلوکاروں کیلئے میرا پیغام ہے کہ میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس میدان میں قسمت آزمائی کریں اور اپنے سینئرز کے تجرابات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں تاکہ آپ کی آواز اور کام نکھر کر سامنے آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے