Voice of Asia News

فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ یورپی پارلیمنٹ کے سوالات کے جواب دیں گے

برسلز(وائس آف ایشیا ) یورپی پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے کہا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زچر برگ 87 ملین افراد کے کوائف کے نامناسب استعمال سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے سامنے جلد سے جلد پیش ہوں گے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کوائف کے غیر قانونی استعمال کا معاملہ فیس بک کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زچر برگ گزشتہ ماہ امریکی سینیٹ میں پیش ہو کر کیمبرج اینالیٹیکا کی جانب سے فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال پر معذرت بھی کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے