Voice of Asia News

گزشتہ سال 12 ملین افراد اپنے ہی ملکوں میں بے گھر ہوئے، رپورٹ

اوسلو(وائس آف ایشیا ) نارویجیئن ریفیوجی کونسل کے مبصرین کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال مسلح تنازعات کے باعث 12 ملین افراد اپنے ہی ملکوں میں بے گھر ہوئے۔ نارویجیئن ریفیوجی کونسل اور انٹرنل ڈسپلیسمنٹ مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق داخلی سطح پر نقل مکانی کی یہ گزشتہ 10سال کی سب سے بلند شرح ہے۔ 2016 میں داخلی سطح پر نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 6.9 ملین تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اپنے ہی ملکوں میں بے گھر افراد کی تعداد دنیا بھر میں تقریباً 40 ملین ہے۔اندرون ملک بے گھر ہونے والوں کی 76 فیصد کا تعلق محض دس ملکوں سے ہے جبکہ شام، عراق اور کانگو میں نقل مکانی عروج پر رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے