Voice of Asia News

فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا توہین آمیز ہے، روس کی اسرائیل پر شدیدتنقید

ماسکو(وائس آف ایشیا ) روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے درجنوں فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا توہین آمیز ہے۔روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہاکہ کیا کم سن اور شیر خوار بچے بھی دہشت گرد تھی انہوں نے کہاکہ وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ پر امن افراد کے ساتھ ہلاک ہونے والے کم سن اور شیر خوار بچے دہشت گرد تھے۔ ان کے مطابق انہیں دہشت گرد کہنا توہین آمیزہے۔انہوں نے کہاکہ روسی حکومت کو غزہ اسرائیل بارڈر پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے