Voice of Asia News

ایرانی رجیم تحریک طالبان کو اسلحہ و جنگی سازو سامان فراہم کر رہی ہے،افغانستان

کابل(وائس آف ایشیا ) افغانستان کے صوبہ فراہ کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم تحریک طالبان کے جنگجوؤں کو اسلحہ اور جنگی سازو سامان فراہم کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فراہ صوبے کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے کہا کہ جنوب مغربی صوبے فراہ میں طالبان کے خلاف کی گئی تازہ فوجی کارروائی کے دوران طالبان کے قبضے سے ایرانی اسلحہ اور جنگی سازو سامان بھی برآمد کیا گیا۔فراہ صوبے کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے کہا کہ ایران طالبان تحریک کے جنگجوؤں کو اسلحہ اور فنڈز مہیا کررہا ہے تاکہ وہ فراہ ریاست اور ملک کے دوسرے علاقوں میں افراتفری پھیلا سکیں۔شیرزاد کاکہنا تھاکہ فراہ صوبے میں طالبان کے خلاف کارروائی کیدوران جنگجو اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ طالبان کے قبضے سے ملنے والے ہتھیار ایرانی ساختہ ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران طالبان کی مسلح مدد کررہا ہے۔۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ایران سرحدی صوبے فراہ میں انارکی پھیلانے کے لیے طالبان اور دوسرے جنگجو گروپوں کی مدد کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے