Voice of Asia News

یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پرشدید تنقید

برسلز(وائس آف ایشیا ) یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹُسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بلغاریہ میں یورپی اور بلقان ممالک کے اجلاس کے دوران ٹُسک نے کہا کہ جس کے ٹرمپ جیسے دوست ہوں اسے دشمن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے علاوہ ایلمونیم اور اسٹیل پر اضافی محصولات عائد کرنے کے معاملات میں یورپی یونین کو اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرے کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹُسک کے بقول یورپ کو اقتصادی، سیاسی اور عسکری شعبوں میں لازمی طور پر متحد ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے