Voice of Asia News

اسرائیلی سفارتکار ترکی سے میڈیا کی موجودگی میں بے دخل

انقرہ(وائس آف ایشیا ) ترکی نے اسرائیل کے سفارتکار کو میڈیا کی موجودگی میں ایئرپورٹ سے بے دخل کردیا۔۔ایران ٹی وی کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے تازہ واقعات کے بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد ترکی نے اپنا سفیر فوری طور پر واپس بلاتے ہوئے اپنے ملک سے اسرائیلی سفارت کار کو چلے جانے کا حکم دیا۔۔ترکی نے اسرائیلی سفارت کار کی ملک بدری کے واقعے کی کوریج کے لیے میڈیا کو بلوالیا اور اسرائیلی سفارت کار کی عام افراد کی طرح تلاشی لے کر اسے ایئرپورٹ سے روانہ کردیا جبکہ یہ مناظر براہ راست دکھائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے