Voice of Asia News

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ

کوالالمپور(وائس آف ایشیا ) ملائیشیا کی پولیس نے رات گئے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی رہا ئش گاہ پر چھاپہ مارا، 7گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی گئی، جاتے ہوئے پولیس اہلکار واپسی میں کئی ڈبے اپنے ساتھ لے گئے۔نجیب رزاق کے وکیل کے مطابق پولیس نے سابق وزیر اعظم کے گھر کی 7گھنٹے تک تلاشی لی،اس دوران کوئی دستاویزات قبضے میں نہیں لی گئیں اور پولیس حکام ذاتی استعمال کی کچھ اشیا کے ڈبے اپنے ساتھ لے گئے،جبکہ اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیاں نجیب رزاق کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے