Voice of Asia News

وٹس ایپ نے آڈیو اور وڈیو کال کے نئے فیچر کا آغاز کر دیا

لندن(وائس آف ایشیا ) وٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے گروپ آڈیو اور وڈیو کال کے نئے فیچر کا آغاز کر دیا۔ قبل ازیں وٹس ایپ کی طرف سے نیا فیچر متعارت کرانے کا اعلان رواں ماہ کے آغاز میں سالانہ ایف 8 ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر چیٹ ایپس کے ڈائریکٹر مبارک امام نے کیا تھا۔ وٹس ایپ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے صارفین اپنے اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر اس فیچر کے موصول ہونے اور اس کے تازہ ترین وٹس ایپ بیٹا 2.18.162 پر اس کے استعمال کی تصدیق کر رہے ہیں۔اس فیچر کے استعال کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کسی دوسرے کو آڈیو یا وڈیو کال کے دوران اس کال کو منقطع کئے بغیر اپنے کانٹیکٹیکس ا?ئیکون کو چھو کر مزیدکانٹیکٹس کو آڈیو یا وڈیوکال میں شامل ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں۔یہ آئیکون فون کی سکرین پر دائیں طرف اوپر نظر آئے گا۔مدعو کیا جانے والا صارف کال میں شمولیت کا فیصلہ خود کرسکتا ہے۔درایں اثناء برطانیہ میں سولہ سال کے کم عمر کے صارفین کے لئے وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کے باعث بعض صارفین کو وٹس ایپ کے نئے فیچر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اس کے باوجود مبارک امام کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے