Voice of Asia News

فرانسیسی کار ساز ادارے ’’ پی ایس اے‘‘ نے ایران میں اپنی کاروباری سرگرمیاں روک دیں

پیرس(وائس آف ایشیا ) فرانسیسی کار ساز ادارے پی ایس اے نے ایران میں اپنی کاروباری سرگرمیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق پی ایس اے کے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک مقامی کمپنی کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پی ایس اے کے مطابق اس دوران کوشش کی جا رہی ہے کہ امریکا سے کسی قسم کا استثنیٰ حاصل کر لیا جائے۔واضح رہے کہ پی ایس اے ’پیڑو‘ اور ’سٹروئن‘ کاریں تیار کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے