Voice of Asia News

قیمتوں میں اضافہ متوسط طبقہ مارکیٹوں میں قائم سٹالز سے خریداری میں مصروف

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) عید الفطر کے قریب آتے ہی ملک بھر میں عید کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے اور فٹ پاتھس پر قائم کئے گئے خصوصی سٹالز پر خریداروں کا رش مسلسل بڑھنے لگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق کم آمدنی والا طبقہ عید کے لئے خریداری میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور بالخصوص عید کے موقع پر بڑی مارکیٹوں اور دکانوں پر نرخوں میں اضافہ کے باعث غریب اور متوسط طبقہ مارکیٹوں میں قائم کئے گئے خصوصی سٹالز سے خریداری میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے