Voice of Asia News

شارپ کمپنی کا سمارٹ فون ایکوس ایس 3 ہائی ایڈیشن (آج) لانچ ہوگا

ٹوکیو(وائس آف ایشیا )شارپ کمپنی اپنے سمارٹ فون ایکوس ایس 3 کا اپ گریڈڈ ورڑن (آج) جمعرات کولانچ کرے گی۔ نئے فون میں پروسیسر اور میموری کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ دیگر خصوصیات وہی رہیں گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکوس ایس 3 سمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، سنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دیا جائے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل ہے۔سمارٹ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپیئر آورز اور اس میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے