Voice of Asia News

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

واشنگٹن (وائس آف ایشیا ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاک امریکا تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔امریکہ کے وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مائک پومپیو نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔جس میں انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری لانے کے طریقہِ کار، افغانستان میں سیاسی مفاہمت کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کی اور جنوبی ایشیا میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر زور دیا۔خیال کیا جارہا ہے کہ ان کا اشارہ افغانستان میں کارروائیاں کرنے والے طالبان گروہوں بشمول حقانی نیٹ ورک کی جانب ہے جنہیں امریکی دعوؤں کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پناہ دی جاتی ہے۔ تجزیہ گاروں کے مطابق اعلی سطحی بات جیت ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب گذشتہ ماہ ایک دوسرے کے سفارتکاروں پر سفری پابندیوں کے سبب امریکہ اور پاکستان کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔مائک پومپیو نے حال ہی میں امریکی رکن پارلیمان کو بتایا ہے کہ پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔اس سے پہلے امریکہ نے پاکستان کو دی جانے فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ نے الزام لگایا کہ پاکستان انتہا پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کر رہا ہے جبکہ پاکستان ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے۔سال 2018 کا آغاز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیوٹ کے ذریعے کہا تھا کہ پاکستان امریکی سیاستدانوں کو بیوقف بناتا آیا ہے اور امریکہ نے انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد دی ہے اور پاکستان انہی انتہا پسندوں کو محفوظ پنہاہ گاہیں مہیا کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے