Voice of Asia News

افغانستان میں خواتین کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ

کابل (وائس آف ایشیا)افغانستان میں خواتین کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ سال ہِرات میں صرف اٹھارہ سو افراد نے خود کشی کی کوشش کیجن میں چودہ سو خواتین شامل تھیں۔مغربی صوبے ہرات میں خواتین کی خود کشی کا رجحان باقی افغان آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی اور ان خواتین کی تعداد سے بھی بہت زیادہ ہے جو جنگ کا نشانہ بنیں۔افغان انڈیپینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ افغانستان میں زیادہ تر لوگ خودکشی کے معاملات کی حکام کو اطلاع نہیں کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے