Voice of Asia News

ماسکو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش ’’ورلڈ فوڈ‘‘ پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) روسی دارالحکومت ماسکو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش ’’ورلڈ فوڈ‘‘ میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔چارروزہ نمائش میں چائول، تازہ پھلوں،سبزیوں، گوشت، پولٹری، کنفکیشنری،بیکری، مچھلیوں کی مختلف اقسام، ڈیری مصنوعات،چائے، کافی، اورمشروبات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کئے جائیں گے ۔فروٹ اورسبزیاں برآمد کرنے والی کمپنیوں کیلئے نمائش میں شرکت کی فیس 3لاکھ 65ہزارجبکہ چاول کے برآمد کنندگان کیلئے شرکت کی فیس 4لاکھ55ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے شرکت کی خواہش مندکمپنیوں کو 15جون تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے