Voice of Asia News

کلبھوشن کی گرفتاری ہائبرڈ جنگ کا واضح ثبوت ہے، زبیر محمود حیات

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی گرفتاری ہائبرڈ جنگ کا واضح ثبوت ہے، دشمن غیر ملکی ایجنسیاں دہشت گردوں سے مل گئی ہیں، تباہی،، دہشت گردی، سماجی، معاشی اور دیگر جنگوں کا حصہ ہے، نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے ریاستوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ دشمن غیر ملکی ایجنسیاں دہشت گردوں سے مل گئی ہیں،کلبھوشن کی گرفتاری ہائبرڈ جنگ کا واضح ثبوت ہے، سرحدوں کے قریب دہشت گردوں کو تربیت فراہم کی گئی، کچھ عالمی طاقتیں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتی ہیں، نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے ریاستوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، افغان مہاجرین کی صورت عسکریت پسندوں کو جگہ میسر آ گئی، تباہی دہشت گردی، سماجی، معاشی اور دیگر جنگوں کا حصہ ہے، بے روزگاری، جرائم، غیر محفوظ سرحدیں اس کا حصہ ہیں، آج منظم و غیر منظم قوتیں متوازن کام کر رہی ہیں، طاقت کے توازن کو نقصان پہنچنے سے تذویراتی تذبذب پیدا ہوتا ہے، علمی نہیں ہوتا کہ کون ہم پر حملہ آور اور کون ان کے پیچھے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ گرے ہائی برڈجنگی طریقہ کارمشرقی پاکستان میں ہمارے خلاف استعمال کیا گیا اور ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشت گردوں کی تربیت فراہم کی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان میں گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار کا استعمال دشمن کی جانب سے جاری ہے اوراس طریقے میں ریاستی اداروں پر عدم اعتماد کو فروغ دیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ دراندازی سائبر خطرات، مسلح افواج ،ریاست پرعدم اعتماد کو استعمال کیاجاتا ہے،1971 میں گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار زبان زد عام نہیں تھا،ایسے طریقہ کار سے مخصوص سیاسی و غیر سیاسی اہداف کو حاصل کیا جاتا ہے۔جنرل زبیر حیات کا مزید کہنا تھا کہ گرے زون ہائی برڈ چیلنجز میں مجرمانہ سرگرمیاں و دیگر طریقہ کار شامل ہیں،میرے نزدیک گرےزون ہائی برڈچیلنجزمیں دہشتگردی،سبوتاڑشامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گرے ہائی برڈجنگی طریقہ کارمشرقی پاکستان میں ہمارے خلاف استعمال کیا گیا،ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشت گردوں کی تربیت فراہم کی گئی اس جنگی طریقہ کار کو ایک مخصوص وقت تک محدود کرنا ضروری ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے