Voice of Asia News

لکھنے والے نئے موضوعات کیلئے ریسرچ کریں ‘ غلام محی الدین

لاہور(وائس آف ایشیا )سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان پھر بڑھے گا‘اگرفلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔انٹر ویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ آج کل فلم کیساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں ۔ لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے ۔ لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے