Voice of Asia News

کم جانگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی

پیانگ یانگ(وائس آف ایشیا ) شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہواشنگٹن کی دعوت قبول کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی سنگاپور میں ہونے والی تاریخی ملاقات کے دوران کم جانگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پیانگ یانگ کی دعوت دی تھی ،ْ شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کی۔کم جانگ ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کیلئے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بہت ضروری تھی تاکہ ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال کو روکا جائے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی جس کے دوران ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے جس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے