Voice of Asia News

بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے رشی کپور کو کھری کھری سنادیں

ممبئی(وائس آف ایشیا ) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا رشی کپور کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کوئی دشمن نہیں ہیں لیکن میں کچھ لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور میں اس معاملے میں بالکل واضح ہوں جبکہ رشی کپور مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں ان کی عزت کروں اگر وہ شخص میری اور میری فیملی کی عزت نہ کرے تو میں بھی ان کی عزت کرنے سے معذرت ہی کروں گا۔واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی کی تقریب میں رشی کپور نے سلمان کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے