Voice of Asia News

چودھری نثار سینئرسیاستدان ہیں وہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیارازہیں،پرویزالٰہی

لاہور(وائس آف ایشیا ) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ چودھری نثارایک سینئرسیاستدان ہیں، و ہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیارازہیں ہماری پنجاب میں پی ٹی آئی سے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے، عوام الیکشن میں کارکردگی کی بناپرووٹ دیں، الیکشن کے روزملک کابیڑہ غرق کرنیوالوں کوبھگائیں گے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہی کا کہناتھا کہ لوڈشیڈنگ،،،مہنگائی اوربیروزگاری انتہا کوچھورہی ہے اس کی وجہ سے لوگ خودکشی کررہے ہیں،،مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثارایک سینئرسیاستدان ہیں وہ ہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیارازہیں ہماری پنجاب میں پی ٹی آئی سے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے جبکہ سندھ میں جی ڈی اے کیساتھ الائنس ہے۔پرویزالہی نے کہا کہ عوام الیکشن میں کارکردگی کی بناپرووٹ دیں، الیکشن کے روزملک کابیڑہ غرق کرنیوالوں کوبھگائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے