Voice of Asia News

چیئرمین نیب نے نندی پور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا

لاہور(وائس آف ایشیا ) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نندی پور پاور پلانٹ کو آؤٹ سورس کرنے میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو نندی پور پاور پراجیکٹ گوجرانوالہ کو آؤٹ سورس کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔نندی پور پاور پراجیکٹ گزشتہ دور حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس منصوبے کی لاگت اور دیگر امور میں کرپشن کے الزامات عائد کیے جارہے تھے جب کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی چیئرمین نیب کو پلانٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے معاملے میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے