Voice of Asia News

عید الفطر کو سادگی سے مناتے ہوئے ان شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھیں دختران ملت

سری نگر(وائس آف ایشیا) کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کو سادگی سے مناتے ہوئے ان شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھیں جنہوں نے تحریک کے دوران اپنی جانیں نچھاور کیں۔ایک بیان میں دختران ملت کی ترجمان رفعت فاطمہ نے کہا کہ لوگ وادی اور بیرون وادی قید کشمیریوں کی رہائی کیلئے بھی دعا گو ہوں جنہیں فرضی کیسوں میں قید رکھا گیا ہے۔ رفعت فاطمہ کا کہنا تھا کہ چونکہ عید آنے والی ہے اس لئے لوگوں کو شہدا اور ان کے ورثا کی تعظیم میں عید سادگی سے منانی چاہئے۔تنظیم کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو غیر قانونی طور قید رکھے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تیسری متواتر عید ہے جب آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کو قید میں رکھا جارہا ہے۔رفعت کا کہنا تھا کہ ان تین خواتین کے ساتھ ساتھ دو اور معصوم بچیوں کو بھی جعلی کیسوں میں قید رکھا جارہا ہے جن کی دختران ملت کے ساتھ تنظیمی وابستگی بھی نہیں ہے۔انہوں نے حکومت سے مانگ کی کہ سیدہ آسیہ اندرابی اور ان کی دیگر ساتھیوں کو علالت اور فرصی مقدمات کے پیش نظر رہا کیا جائے۔رفعت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہزاروں محبوسین کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے