Voice of Asia News

ہگام شو پیاں میں فوج کے ہاتھوں نو جوانوں کی مارپیٹ، مظاہرے

سری نگر(وائس آف ایشیا) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیااہگام شو پیاں میں فوج کے ہاتھوں نو جوانوں کی مارپیٹ کے خلاف لوگوں نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے اہگام پلوامہ روڈ پر کئی گھنٹوں تک ٹڑیفک کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا جس کے نتیجے میں اس سڑک پر در جنوں گاڑیاں در ماندہ ہو کر رہ گئی ۔ شوپیان ضلع کے اہگام علاقے میں صبح لوگوں نے اس وقت سڑکوں پر نکل کر فوج کے ہاتھوں تین مقامی نوجوانوں کوشدید مار پیٹ کرنے کے خلاف زبردست احتجاج کر کے اہگام پلوامہ روڑ پر دھرنا دیکر واقعے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔احتجاجی لوگوں نے بتایا اہگام علاقے میں قائم 44RRسے وابستہ ایک پارٹی گاؤں میں داخل ہو کر میوہ باغات میں کام کر رہے 3 مقامی نوجوانوں جن میں بلال احمد ،محمد شفی اور عبد المجیدشامل ہیں کو بنا کسی وجہ کے پکڑ کر انکی شدید مارپیٹ کی ۔معلوم ہوا ہے کہ فوج کی جانب سے مبینہ مارپیٹ کی اطلاع جوں ہی گاؤں والوں کو ملی تومقامی آبادی نے جن میں مرد و زن سڑکوں پر نکل کرواقعے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ اس دوران مظاہرین نے اہگام پلوامہ روڑ پر کئی گھنٹوں تک دھر دیکر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک کرملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے