Voice of Asia News

جموں وکشمیر میں سیز فائر میں توسیع کیلئے فوج کیساتھ مشاورت ہوگی راجناتھ سنگھ

نئی دہلی(وائس آف ایشیا) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں اکثریت امن کی طرفدار ہے اور سیز فائر کا عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا جارہا ہے کیونکہ اب وہاں لوگ روز مرہ کی زندگی گذارنے کو ہی ترجیح دے رہیں ۔ نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ان کے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے بدلا بدلا کشمیر پایا ہے ۔ کیونکہ وہاں اب لوگ اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں میں مگن ہیں ۔ تاہم اس سیز فائر میں توسیع کیلئے بھی مسلسل بنیادوں پر فیڈ بیک آرہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوج کیساتھ مشاورت ہوگی اور بعد میں وزیراعظم نریندر مودی ہی اس کا حتمی فیصلہ لیں گے جس کیلئے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوگی ۔انہوں نے کاکہا کہ حالیہ دنوں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ اس معاملے پر بات کی ہے لہذا تکنیکی امو ر کو دیکھتے ہوئے ابھی مزید مشاورت لازمی ہے ۔انہوں نے کشمیر میں حملوں کے حوالے سے کہاکہ معاملات کو نمٹانے کیلئے ہم ہر بات پر بحث کریں اور کشمیر کی قیادت مین اسٹریم جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا ، راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر جب مشاروت مکمل ہوگی اور سیکورٹی نکتہ نگاہ سے سلامتی سے متعلق امور کی اہم میٹنگ بھی طلب کی جایگی جس میں وزرات داخلہ ، وزرات دفاع ، فوج کے تینوں کمانوں کے سربراہان اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلی افسران شامل ہونگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے