Voice of Asia News

پرویز مشرف بزدل انسان ہیں، وہ کبھی نہیں آئیں گے: کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف بزدل انسان ہیں، وہ کبھی نہیں آئیں گے ، مشرف کو لانے کا پروگرام بن گیا ہے تو ایک نیا نظریہ ضرورت جنم لے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا پہلے آئین کو توڑا جا رہا تھا، اب کھیلا جا رہا ہے، مشرف کو 3 نومبر کے آئین شکن اقدامات پر عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا مجھے ڈر ہے کوئی نیا نظریہ ضرورت، پی سی او یا ایل ایف او نہ آ جائے، پراسیکیوشن کو جو رات پڑھایا جاتا ہے وہ صبح بیان کر دیتے ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ میرا کیس اس وقت استحقاق کمیٹی کے پاس ہے، واجد ضیا معزز رکن اسمبلی کو جھوٹا کیسے کہہ سکتے ہیں ؟ اگلی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں واجد ضیا کو اپنی بات ثابت کرنی ہوگی، اگر کمیٹی نے واجد ضیا کو جھوٹا قرار دیا تو کیس ختم ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے