Voice of Asia News

پھر لندن اُڑان، نواز شریف اور مریم نواز نے برطانیہ کی پرواز پکڑ لی

لاہور(وائس آف ایشیا )سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ عید منائیں گے، وہ وہاں پر ڈاکٹروں کے ساتھ کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے اور ایک ہفتے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس لوٹیں گے۔سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن جائیں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اور کارکنان نے سابق وزیراعظم کی گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے۔ نواز شریف عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جبکہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لندن روانہ ہو رہی ہوں، انشااللہ اگلے ہفتے واپسی ہے، امی سے ملاقات اور انہیں گلے لگانے کیلئے بے تاب ہوں، آپ سب سے امی کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے