Voice of Asia News

لیگی مطالبہ مسترد: فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات ہوگی: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی شریک ہوئے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق، عام انتخابات کی سیکورٹی فوج کے سپرد ہو گی، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی زیر نگرانی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری دفاع کو ہدایات جاری کر دیں۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر تین سے چار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، صوبائی الیکشن کمشنرز نے پولنگ اسٹیشنزکے متعلق رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے