Voice of Asia News

امریکی کمپنی کا ایرانی فٹبال ٹیم کو جوتے سپلائی کرنے سے انکار

ماسکو(وائس آف ایشیا )کھیلوں کی مصنوعات تیار کرنے والی معروف امریکی کمپنی نے ورلڈ کپ میں شریک ایرانی ٹیم کو جوتے سپلائی کرنے سے انکار کردیاکمپنی نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ چونکہ امریکی حکومت نے ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں اس لیے ہم جوتے سپلائی نہیں کر سکتے۔دوسری جانب ایرانی کوچ کارلوس کوئیروز نے مذکورہ کمپنی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پابندی کے بارے میں معلوم ہے، ان کا اس حوالے سے بیان جاری کرنا غیر ضروری تھا، اس لیے کمپنی کو معافی مانگنا چاہیے۔کوچ کارلوس نے واضح کیا کہ امریکی کمپنی کا یہ بیان ان کے کھلاڑیوں کیلیے تحریک کا باعث بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے