Voice of Asia News

اسپین نے ابتدائی میچ سے صرف 2 روز قبل کوچ کو برطرف کردیا

کراسنوڈر(وائس آف ایشیا ) اسپین نے ورلڈ کپ میں اپنے ابتدائی میچ سے صرف2روز قبل ہی کوچ کو برطرف کردیا۔اسپین نے ورلڈ کپ میں اپنے ابتدائی میچ سے صرف2روز قبل ہی کوچ جولین لوپیٹیگ کو ڈرامائی طور پر برطرف کردیا، ان کی جگہ ذمہ داری فیڈریشن کے 50 سالہ اسپورٹنگ ڈائریکٹر فرنانڈو ہائیرو کو سونپ دی گئی ہے۔واضح رہے کہ منگل کورئیل میڈرڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ لوپیٹیگ کو اپنا نیا کوچ مقرر کررہے ہیں جو ورلڈ کپ کے بعد کام شروع کریں گے۔ اس اعلان پرفیڈریشن اور اسپینش شائقین بھڑک اٹھے تھے، ان کی جانب سے اس کی ٹائمنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے