Voice of Asia News

انتظار کی گھڑیاں ختم، فیفا ورلڈ کپ 2018 کا رنگا رنگ میلا سج گیا

ماسکو (وائس آف ایشیا) رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کا رنگا رنگ میلا سج گیا ہے جس میں اوپننگ گالا کی تقریب میں شاندار کانسرٹ منعقد کیا گیا ۔۔ماسکو میں منعقدہ اس گالا میں ماہر پرفارمرز نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو داد دینے پر مجبور کر دیا ۔دوسری جانب 2026کی میزبان ملک کے انتخاب کی بھی تقریب منعقد کی گئی جس میں نارتھ امریکابازی مارنے میں کامیاب ہو گیا ۔شائقین اپنے پسندیدہ پلیئرز کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب دکھائی دیئے ۔ میسی ، رونالڈو ، نیماراور صلاح کے فینز اپنے فیسرٹ پلیئرز کی ٹی شرٹ خریدتے دکھائی دیئے اور چہروں پر پینٹ کروایا ،ْآئی ڈی کارڈز بھی ایشو کر دئیے گئے ہیں ۔ٹیمیں بھی پر جوش پریکٹس کرتی دکھائی دیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے