Voice of Asia News

پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا ‘ریمبو

لاہور(وائس آف ایشیا )اداکار ریمبونے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں مگر ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں ریمبو نے کہا کہ ہمارے ڈرامے آج بھی عوام کی اولین ترجیح ہیں فلموں کی آفرز بہت زیادہ ہیں مگر فی الحال ٹی وی کو ترجیح دے رہا ہوں تاہم جب کبھی بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو اسے ضرور ترجیح دوں گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموںکی ریلیز سے سینما انڈسٹری کی ترقی ہوئی ہے۔ ہمیں اپنی فلموں کی تعداد کیساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہی کہ بھارتی فلموں کو بین کردیا جائے تاکہ ہمارے سینما گھروں کو مطلوبہ فلمیں مل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے