Voice of Asia News

کرینہ کپور بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں

ممبئی(وائس آف ایشیا ) بالی ووڈ معروف ادکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھڑک اٹھیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیرکے عروج پر نہ صرف شادی کی بلکہ بطور ماں بھی انہوں نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کیلئے بہترین مثال قائم کی ان کے بیٹے تیمور علی خان بھی منفرد انداز کے پیش نظر اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا بیٹے سے متعلق سوال پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘‘بیٹے کے ساتھ ہر گزرتا وقت صرف میرا ہے اور اس حوالے سے مجھے نہ سوشل میڈیا صارفین کو جواب دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اپنے مداحوں کو کچھ بتانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے