Voice of Asia News

‘سینیٹ سے بل کی منظوری ہمارے لئے شرمناک ہے، سینیٹرز کو شوکاز نوٹس بھیج دیا’

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ سے نون لیگ کا انتخابی اصلاحات بل منظور ہونا ہمارے لئے کافی شرم کی بات ہے، معاملے پر تحریک انصاف کے 2 سینیٹرز نعمان وزیر اور کینتھ ولیمز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے نااہل کر دیا گیا تب بھی آرٹیکلز باسٹھ تریسٹھ کو ختم کرنے کی حمایت نہیں کروں گا۔ عمران خان نے پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود ہونے کی افواہوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر خیبر پختونخوا میں ابھی تک احتساب کمشنر تعینات نہیں ہوا تو اس میں ہمارا قصور نہین، ہم نے معاملہ پشاور ہائیکورٹ کے سپرد کر دیا ہے،عمران خان نے مزید کہا کہ این اے 120 روایتی طور پر ہمارا حلقہ نہیں تھا، ہمارے وہاں دفاتر تک نہیں تھے جبکہ نون لیگ حلقے میں ترقیاتی کام کر رہی تھی، ان کے وزیر الیکشن لر رہے تھے، ڈاکٹر یاسمین راشد کے پاس الیکشن لڑنے کا زیادہ تجربہ تھا نہ وسائل، اس کے باوجود انہوں نے بہت اچھا نتیجہ دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے علیم خان کے این اے 122 کے الیکشن میں ڈاکٹر یاسمین کے این اے 120 کے الیکشن سے زیادہ دلچسپی لینے کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے دونوں معرکوں میں یکساں حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے