Voice of Asia News

بدین، مرچ کی قیمتوں میں دو ہزار روپے فی من تک کی کمی کردی گئی

بدین (وائس آف ایشیا)ضلع بدین سمیت زیریں سندھ کے دیگر علاقوں میں مرچ کی نئی فصل مارکیٹ میں آتے ہی تاجروں نے قیمتوں میں دو ہزار روپے فی من تک کی کمی کر دی ہے۔ضلع بدین اور تھرپارکر کی سرحدی پٹی سیلیکر عمرکوٹ اور میرپور خاص کے اکثر علاقے مرچ کی کاشت و پیداوار کا مرکز ہیں تاہم مرچ کے کاشتکاروں کو اس وقت انتہائی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انکی نئی فصل کے مارکیٹ میں آتے ہی مرچ کی قیمت خرید ساڑھے سات ہزار روپے سے کم کر کے ساڑھے پانچ ہزار روپے فی من کر دی گئی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ کساد بازاری کے سبب وہ مرچ کم قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مرچ کی موجودہ قیمت ان کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے