Voice of Asia News

جاپانی کمپنی نے دکھی خواتین کو دلاسہ دینے والی سروس کا آغاز کردیا

ٹوکیو(وائس آف ایشیا)جاپان میں مصروف اور مشینی زندگی سے پریشان جاپانی خواتین کے لیے ایک سروس فراہم کی گئی ہے جس میں ہمارے ورکرز  ان کے دفتر میں آکر نہ صرف خواتین کو دلاسہ دیں گے بلکہ ٹشو پیپر سے ان کے آنسو بھی صاف کریں گے۔ان مردوں کو ’’ائکیمیسو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جنہیں رلانے والے ڈاکٹر بھی کہا جاسکتا ہے لیکن یہ خود بھی کسی ماڈل سے کم نہیں ہوتے اور اپنے کام کے عوض پاکستانی 6500 روپے وصول کرتے ہیں جب کہ ان کے پاس لوگوں کو رُلا کر ان کا جی ہلکا کرنے کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ بھی ہوتا ہے۔ جاپان کے یہ انوکھے ڈاکٹر پہلے اپنے مریض سے نرم باتیں کریں گے اور رلانے کے لیے غمگین فلمیں دکھائیں گے اور رونے کی صورت میں خاص نرم رومال سے خاتون کے آنسو پونچھیں گے۔اس عمل کے لیے خواتین اپنی پسند کے لحاظ سے دل ہلکا کرنے والے ماڈل کا انتخاب کرسکتی ہیں جنہیں چھوٹا بھائی، دانشور، برا لڑکا،  پرکشش مرد وغیرہ کے نام دیئے گئے ہیں اور اس سروس کا باقاعدہ آغاز 24 ستمبر سے کیا جارہا ہے۔ائکیمیسوُ‘‘ سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جاپان میں مختلف کام کرنے والی خواتین شدید تناؤ کا شکار ہیں اور وہ ان کے لیے اپنائیت کے الفاظ اور آنسو پونچھنے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی نے اس سروس کا آغاز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے