Voice of Asia News

فاٹا کا پختونخوا میں انضمام، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد(وائس آف ایشیا) فاٹا کے پختونخوا میں انضمام میں تاخیر پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔عمران خان نے بابراعوان کو اس حوالے سے درخواست تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ پارٹی رہنما بابر اعوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان نے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوں کے تفصیلی جائزے کی بھی ہدایت کی۔ بابر اعوان ممکنہ قانونی آپشنز منظوری کیلئے عمران خان کو پیش کریں گے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے