Voice of Asia News

بھارتی فوج جموں وکشمیر میں بے لگام ہوگئی ہے۔سید علی گیلانی

سری نگر(وائس آف ایشیا)حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے معروف اسلامی اسکالر الطاف حسین ندوی کے گھر پر فوج کے چھاپے اور اس کی ذاتی لائبریری کو تہس نہس کرنے اورگھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج جموں وکشمیر میں بے لگام ہوگئی ہے اور افسپاکی آڑ میں وہ نہ صرف یہاں قتل عام کررہی ہے بلکہ توڑ پھوڑ، مار دھاڑ، لوٹ مار، زدوکوب اور یہاں تک کہ بزرگوں اور عورتوں کی تذلیل کرنے کی بھی مرتکب ہورہی ہے۔ گیلانی نے کہا کہ الطاف حسین ایک اسلام اور آزادی پسند اسکالر ہے اور فوج کا اس کے گھر میں داخل ہونا اور پھر توڑ پھوڑ کرنا ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف ایک قلم کار بھی ہے ا سلئے اس آواز کو خاموش کرنے کیلئے ایساکیا جارہا تاکہ صداقت کی آواز کو خاموش کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے