Voice of Asia News

کراچی میں چاقو مار حملہ آور کا مبینہ ساتھی گرفتار

کراچی(وائس آف ایشیا)شہر قائد میں خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ کراچی میں پولیس نے خواتین حملہ کیس میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مبینہ ملزم وسیم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ڈی آئی جی کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ وسیم کے قریبی دوست شہزاد کو ایسٹ زون پولیس نے گرفتار کیا ہے اور وسیم کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ وسیم نے چند برس پہلے ساہیول میں خواتین پر تیز دھار آلےسے حملے کیے تھے جس کے بعد وسیم گرفتار بھی ہوا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہوکر غائب ہوگیا۔واضح رہے کہ اب تک خواتین پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی جب کہ ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام  بھی دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے