Voice of Asia News

ترکی اور امریکہ کے درمیان سفارتی بحران دفاعی تعلقات پر اثراندازنہیں ہوگا،جیمزمیٹس

فلوریڈا(وائس آف ایشیا)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے یقین سے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان سفارتی بحران ہمارے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوگا ۔ فلوریڈا روانگی سے قبل اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میٹس نے کہا کہ سفارتی بحران فوجی تعاون پر اثر انداز نہیں ہوگا، ترکی نیٹو کا رکن ملک ہے لہذا اس سلسلے میں دفاعی تعاون ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں متعین امریکی فوجی اڈہ پوری آزادی سے کام کر رہا ہے،دونوں ممالک کے حکام ایکدوسرے سے شمالی عراق و شام اور جنوبی ترکی میں جاری کاروائیوں کیلیے فضائی تعاون پر رابطے میں ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ سفارتی بحران پر میں تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ،دونوں ممالک نیٹو کے رکن ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ مشترکہ دشمنوں کے خلاف یہ تعاون برقرار رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے