Voice of Asia News

ذات پات کا زہرگائوں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ، نریندر مودی

نئی دہلی(وائس آف ایشیا) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہگاوں کو خود کفیل نیز غریبی اور بیماریوں سے آزاد بنانے کیلئے ذات پرستی کے زہر کو ختم کرنا ضروری ہے،یہ ذات برادری کا تعصب گاوں کو بکھیردیتا ہے، ترقی کے خواب کو چکنا چور کردیتا ہے ، گاوں کے ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نانا دیشمکھ کی یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ شہروں جیسی سہولتیں گاوں کو میسر آجائیں تو لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوجائے گا۔
 
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے