Voice of Asia News

قومی ٹیم کاٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں امتحان شروع،

دبئی (وائس آف ایشیا)سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز ہے، اس کا پہلا میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا ، ون ڈے اسکواڈ بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہے۔(آج) سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا۔ٹیسٹ سیریز میں دو۔صفر کی شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ شکست بھلا کر نئے سرے سے میدان میں اتریں گے۔ادھر قومی کرکٹرز کی دبئی میں ٹریننگ جاری ہے، فخر زمان، احمد شہزاد، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، جنید خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں فل سوئنگ سیشن کیا۔کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز کی جبکہ پاوورہٹنگ بیٹنگ پریکٹس بھی کی جارہی ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 20 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے