Voice of Asia News

جوہانا کونتا فٹنس مسائل کے باعث کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

لندن(وائس آف ایشیا) سٹار برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا فٹنس مسائل کے باعث اگلے ہفتے شیڈول کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں، اس کے ساتھ ہی ان کا سیزن کا آخری ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کھیلنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا، ان کی دستبرداری کے بعد کیرولین گارشیا کی ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں شرکت یقینی ہو گئی، کونتا کو ایونٹ تک رسائی کیلئے کریملن کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنا تھی لیکن ایونٹ سے دستبرداری کے بعد وہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔کونتا ہانگ کانگ اوپن سے قبل پائوں کی انجری میں مبتلا ہو گئی تھیں اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے کریملن کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے