Voice of Asia News

ممنوعہ ادویات کی روک تھام، ایتھلیٹس کے جسم میں چپ نصب کرنے کی تجویز

پیرس(وائس آف ایشیا) ورلڈ اولمپیئنز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو مائک ملر نے کہا ہے کہ میں ذاتی حیثیت میں ایتھلیٹس کے جسم میں مائیکرو چپس نصب کرنے کے حق میں ہوں تاکہ قوت بخش ادویات کے استعمال کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا مائیکرو چپس کو جسم کے اندر نصب کرنے سے معلوم ہو سکے گا کہ ممنوعہ ادویات کھیلوں کے دوران کارکردگی پر کس طرح اثرانداز ہوتی ہیں اور اسے کس حد تک بڑھاتی ہیں۔مائک ملر نے دعوی کیا ہے کہ قوت بخ ادویات کی روک تھام کے لیے انتہا پسندانہ طریقے اختیار کرنے ہوں گے، بشمول چپس کا نصب کیا جانا، تاکہ شفاف کھیل کو فروغ دیا جا سکے۔ مائیکرو چپس نصب کرنے سے ٹیکنالوجی کو دھوکہ دینے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چند لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، ہم کتوں سے محبت کرنے والی قوم ہیں، ہم اپنے کتوں میں چپ نصب کراتے ہیں کیونکہ ایسا نہیں لگتا کہ اس سے انھیں نقصان پہنچے گا تو پھر ہم اپنے آپ میں کیوں چپ نصب کرانے کے لیے تیار نہیں’مائک ملر نے دعوی کیا ہے کہ مائیکرو چپ ٹیکنالوجی میں پیش رفت افق پر ہے اور اس کی جانچ کرنے والوں کو پیش رفت سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔انھیں اس بات کا ڈر ہے کہ دھوکہ دینے والے اپنا راز فاش ہونے سے بچنے کے لیے خود نگرانی کر کے اس ٹیکنالوجی کا استحصال کر سکتے ہیں۔مائک ملر سمجھتے ہیں کہ مائیکرو چپس نصب کرنے سے ٹیکنالوجی کو دھوکہ دینے کا مسئلہ حل ہو جائے گا کیونکہ لوگوں کو کسی آلے پر قابو نہیں ہے۔ موجودہ اینٹی ڈوپنگ نظام میں یہ خرابی ہے کہ وہ ایک خاص وقت کے دوران اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی نے قوت بخش ادویات استعمال نہیں کیں جبکہ ہمیں ایسے نظام کی ضرورت ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی نے کبھی بھی یہ ادویات استعمال نہ کی ہوں۔ورلڈ اولمپیئنز ایسوسی ایشن دنیا بھر کی اولمپیئنز ایسوسی ایشنز کی نمائندہ تنظیم ہے جس کے ایک لاکھ سے زیادہ اولمپیئنز ممبران ہیں۔لیکن برطانیہ میں قوت بخش ادویات کی روک تھام کے ادارے کی سربراہ نکول سیپسٹڈ کہتی ہیں کہ مجھے ڈر ہے کہ یہ قدم ذاتی زندگی میں مداخلت ہو گی اور اس میں دھوکہ دہی کا اندیشہ رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے