Voice of Asia News

امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، سکیورٹی امور پر بات چیت

راولپنڈی(وائس آف ایشیا) آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کر رہی تھیں۔ ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں استحکام اور امن کے لئے پاکستان کے کردار پر بات چیت کی گئی۔امریکی وفد سے بات کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان خطے میں امن کے لئے پرعزم ہے، پاکستان نے مشکلات کے باوجود بہت کام کیا ہے، اپنے مستقبل کے تحفظ اور عوامی خواہشات کے مطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے۔امریکی وفد نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ امریکی وفد نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے