Voice of Asia News

آئرلینڈ نے اپنا پہلا ٹیسٹ پاکستان کے خلاف کھیلنے کی تصدیق کردی

ڈبلن(وائس آف ایشیا) آئرلینڈ نے اپنا پہلا ٹیسٹ پاکستان کیخلاف کھیلنے کی تصدیق کردی۔آئرش بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وارین ڈیوٹروم نے کہاکہ ہم آئندہ برس پاکستان کے ساتھ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔ ہمیں اب اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے باضابطہ طور پر ٹیسٹ نیشن بننے کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔واضح رہے کہ یہ میچ مئی میں کھیلا جائے گا، اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان آکلینڈ میں آئی سی سی میٹنگز کے موقع پر اتفاق ہوگیا جب کہ پاکستان آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ کے بعد 2 پانچ روزہ میچز کیلیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے