Voice of Asia News

عالمی سکواش ڈے کے موقع پر ویمن سکواش ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی سکواش ڈے کے موقع پر ویمن سکواش ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سینئر ویمن اور انڈر 19- ویمن کے مقابلے شامل ہیں۔ڈراز میں 32 خواتین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن کا تعلق سندھ، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، پاکستان آرمی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور پی آئی اے شامل ہیں۔ سینئرخواتین کھلاڑیوں میں سعدیہ گل، فیضہ ظفر، صائمہ شوکت، زوہا خالد، رفعت خان، روشانہ محبوب، آمنہ لطیف، مدینہ ظفر، اقرا بٹ، کومل، حبیبہ خان، کائنات، ماریہ شہزاد، انزا ناصر، شفاق چوہدری اور طیبہ عباس شامل ہیں، جبکہ انڈر 19- میں نور الہادا، آمینہ شہاز، آمنہ فیاض، نور الاامین اعجاز، سبگوہا ارشد، نمرہ عقیل، ہاجرہ عقیل، ماریہ، ایمان جبین، کلثوم، ظورہ اور ثنا شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ایونٹس کیلئے تین لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب آج (ہفتہ کو) ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ سے ملک میں خواتین کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے